![اسٹیٹ بینک](/Original/1395/07/18/IMG16071559.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے مختلف بینکوں میں موجود 126 اکاؤنٹس کو منجمند کر دیا ہے جبکہ اکاؤنٹس میں پڑے 10 ارب 21 کروڑ روپے بحق سرکار ضبط کر لئے گئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی کیلئے مرتب کردہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق وزارت داخلہ کی حساس دستاویزات کے مطابق وفاق اور صوبے اپنے اپنے دائرے میں رہ کر دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سٹیٹ بینک کے تعاون سے سرمائے کی غیر قانونی ترسیل کے 70 سے زائد مقدمات درج کئے ہیں جبکہ 99 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے 8 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں، کالعدم تنظیموں کے مختلف بینکوں میں موجود 126 اکاؤنٹس کو منجمند کر دیا گیا ہے جبکہ اکاؤنٹس میں پڑے 10 ارب 21 کروڑ روپے بحق سرکار ضبط بھی کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے مختلف بینکوں میں موجود اکاؤنٹس کو منجمند کر دیا ہے جبکہ اکاؤنٹس میں پڑے اربو ں روپے بحق سرکار ضبط کر لئے گئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/