09 October 2016 - 16:11
News ID: 423734
فونت
پاکستان کے تمام شہروں میں میں ڈیڑھ سال سے جاری جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن میں ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت، بھتہ خوری، ڈکیتیوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دھشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تمام شہروں میں میں ڈیڑھ سال سے جاری جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن میں ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت، بھتہ خوری، ڈکیتیوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انسداد دہشتگردی کیلئے مرتب کردہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دستاویز کے مطابق ملک میں فرقہ وارانہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔

جبکہ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے مقدمات کی نشاندہی تیزی سے جاری ہے تاکہ انہیں سپیڈی کورٹس میں بجھوایا جا سکے۔ ایپکٹس کمیٹیاں نامی گرامی دہشتگردوں کے مقدمات کی فہرست مرتب کرنے میں مصروف عمل ہیں تاکہ تحفظ پاکستان ایکٹ 2013 کے تحت ان پر مقدمات چلائے جا سکیں۔

فرقہ وارانہ تنظیموں کو فنڈنگ کے ذرائع معلوم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک تیزی سے کام کر رہا ہے۔ دہشتگردوں کے اکاؤنٹس کی نگرانی کیلئے صوبوں میں خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں۔

وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے انٹرنیٹ پر مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے طریقہ کار مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔

وزرت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں 35 ہزار 937 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬