![عبداللہ صالح](/Original/1395/06/13/IMG22361315.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح نے یمنی عوام پر سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کا جواب دینے کے لئے یمنی فورسز اور رضاکار فوج کو سعودی سرحد پر جمع ہونے کی سفارش کی ہے۔
یمن کے سابق صدر نے کہا : فوجی اڈوں، مارکیٹوں اور گزشتہ روز جنازے پر ہونے والی فضائی بمباری کا بدلہ لینے کے لئے ملک کی سکیورٹی فورسز اور رضاکار فوج سعودی عرب کی سرحد پر جمع ہوجائے۔
اطلاعات کے مطابق علی عبداللہ صالح نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب نے یمن کے فوجی اڈوں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر سیکڑوں افراد کو شہید کردیا ہے۔
انہوں نے کہا : گزشتہ روز مجلس عزا پر ہونے والی بمباری سے ۷۰۰ سے زائد افراد کی شہادت کے بعد جانوں کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
عبداللہ صالح نے مسلح افواج، سیکورٹی فورسز اور رضاکار فوج کے تمام اہلکاروں سے اپیل کرتا ہوں وہ نجران، جازان اور عسیر کی سعودی عرب سے ملنے والی سرحدوں پر جمع ہوں اور بدلہ لینے کی تیاری کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/