رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اجتماع کے دوران ان بچوں نے ایمان ابوصبیح کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جس کے والد بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہو گئے تھے۔
اس اجتماع میں فلسطینی بچوں پر صیہونیوں کے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کو ایک خط دے کر درخواست کی گئی کہ وہ فلسطینی بچوں کو صیہونی حکومت کے چنگل سے نجات دلانے کی کوشش کرے۔ اس دوران عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت نے بدھ کے روز ایک دس سالہ فلسطینی بچے کی جانب فائرنگ کی۔ خان یونس کے قرارہ ٹاؤن کا رہنے والا یہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا۔
ادھر صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار سولہ میں فلسطینی بچوں کی گرفتاری کی شرح میں اسّی فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال کے دوران ایک ہزار سے زیادہ بچوں کو حراست میں لیا ہے جو کہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے پھر بھی ساری دنیا اور اقوام متحدہ خاموسی کا روزہ رکھ رکھا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/