16 October 2016 - 14:02
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423864
فونت
حجت الاسلام ولایت حسین جعفری:
مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا : پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں عزاداری امامؑ اور سبیلوں کے خلاف بعض اقدامات ہوئے جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حجت الاسلام ولایت حسین جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام ولایت حسین جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی جمہوری اور قانونی حق ہے، جس سے ہم ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی جو دین حق کی بقاء کا باعث اور یزیدی حکومت کے خاتمے کا سبب بنا۔ آج بھی عزاداران ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور واضح کر دیتے ہیں کہ ہم کسی طور ظلم قبول نہیں کریں گے۔

حجت الاسلام ولایت جعفری نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں عزاداری امامؑ اور سبیلوں کے خلاف بعض اقدامات ہوئے جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا : ہم کسی صورت اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن لگائی جائے۔ حکومت پنجاب اور حکومت سندھ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے عزاداری اور پُر امن جلوس کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں سالوں سے جو کام دہشت گردکرنے کی کوشش کررہے ہیں آج وہ کام سندھ اور پنجاب حکومت کے زیر نگرانی ہو رہی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : دہشت گرد چاہتے یہی ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس پر پابندیاں عائد کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ، سندھ حکومت کوچاہئے کہ عزادارن سید الشہداء مجالس اور جلوس عزاء کرنے کی مکمل آزادی دیں اور عزاداران کو تحفظ فراہم کرے بصورت دیگر انہیں شدید احتجاجوں کا سامنا ہوگا۔

بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت میں کی جاتی ہے۔ جو تمام مظلوم انسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو ظاہر کرتی ہے اور رہتی دنیا تک یہ عزاداری قائم و دائم رہے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬