16 October 2016 - 17:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423871
فونت
حجت الاسلام سید اقتدار حسین نقوی:
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : یزیدی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا ۔
قائد انقلاب اسلامی سے شمالی خراسان کے شہدا کانفرنس کے اراکین کی ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید اقتدار حسین نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ حاجی مورہ میں شہید خدا بخش کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وقت کے یزید اپنی اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر وقت کی کربلا بپا کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا : ان یزیدی قوتوں کے مقابلے میں حسین (ع) کا سچا بیٹا سید علی خامنہ ای پورے جہاں کے مظلومین کی امیدوں کا محور ہے، اور وقت کے یزیدیوں کیخلاف ڈٹا ہوا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : امریکہ، بھارت اور اسرائیل آج کے یزید کا کردار ادا کرتے ہوئے بے گناہ مسلمانوں کو شہید کررہے ہیں، یمن میں آل سعود نے دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

حجت الاسلام سید اقتدار حسین نقوی نے تاکید کی : ان یزیدی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا، ہمیں شیعہ، سنی کی تفریق کو ختم کرتے ہوئے اپنے ازلی دشمنوں کا پہچاننے کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬