16 October 2016 - 22:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423879
فونت
شام کے صوبے الرقہ پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
امریکی طیاروں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں کی شام کے صوبے الرقہ میں واقع علاقے دحام پر بمباری میں بیس سے زائد عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دسیوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں بھی حلب پر امریکی فوج کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے بہانے، کی جانے والی بمباری میں بیس عام شہری جاں بحق اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬