یمن میں بہتر گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہونے کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کی رات یمن کے دارالحکومت صنعا اور کئی دیگر شہروں پر بمباری کی ہے جس میں کئی عام شہری شھید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن میں بہتر گھنٹے کی جنگ بندی بدھ کی رات سے شروع ہوئی ہے۔ اس جنگ بندی کا اعلان یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے کیا۔
آل سعود حکومت نے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے