20 October 2016 - 22:25
News ID: 423958
فونت
روس اور شام کے صدور نے ٹیلی فون پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی ہے۔
ولادیمیر پوتن اور بشار اسد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العالم نے رپورٹ دی ہے کہ ولادیمیر پوتن اور بشار اسد نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تازہ ترین صورت حال اور بحران شام کے حل کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ روس کا شام کے بارے میں مستقل اور اٹل موقف ہے اور ماسکو کے اقدامات دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے لیے جاری رہیں گے۔

شام کے صدر بشار اسد نے بھی بین الاقوامی میدان میں ماسکو کی کوششوں کی  تعریف کی۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے شام کے پختہ عزم پر زور دیا اور کہا کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ قومی آشتی اور بحران شام سے باہر نکلنے کے لیے سیاسی عمل کو فعال کرنے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬