رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نیشنل الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اجلاس میں جو الائنس کے سربراہ سید عمارحکیم کے دفتر میں ہوا عراق کے داخلی امور میں ترکی اور دیگر ملکوں کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دوسرے ملک کو موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں شریک ہونے کا حق نہیں ہے ۔
اجلاس کے شرکا نے شمالی شہر موصل کے قریبی علاقے بعشیقہ سے ترک فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا اور ترک حکومت سے کہا کہ وہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرے ۔
عراق کے نیشنل الائنس کے اجلاس میں شریک جماعتوں کے رہنماؤں نے عراقی گروہوں اور جماعتوں کے درمیان قومی آشتی کے مسودے اور اس پر عمل درآمد کے طریقوں پر بات چیت کی ۔
اجلاس کے شرکا نے صوبہ نینوا اور اس کے صدر مقام موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے بارے میں بھی بات چیت کی اور ان کارروائیوں میں عراقی افواج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر عراقی افواج کی تعریف کی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/