21 October 2016 - 22:56
News ID: 423970
فونت
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے موصل کے جنوب میں داعش کا کیمیاوی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے موصل کے جنوب میں واقع الحضر علاقے میں داعش کے کیمیاوی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے اس حملے میں کلورین گیس اور دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی دوگاڑیوں کا استعمال کیا تھا ۔ لیکن عراق کی عوامی رضاکارفورس نے پوری ہوشیاری کے ساتھ داعش کے اس کیمیاوی حملے کو ناکام بنادیا ۔ 

عراقی فوجی ذرائع نے پہلے ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ موصل آپریشن کے دوران دہشت گردعناصر کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتے ہیں ۔  داعش اور جبہہ النصرہ نے عراق اور شام میں کئی بار کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔

واضح رہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے مواد زیادہ ترمغربی ملکوں کے پاس ہوتے ہیں اور ماضی میں بھی مغربی ملکوں نے یہ ہتھیارعراق کے سابق معدوم  ڈکٹیٹر صدام کو عراقی کردوں اور ایرانی شہریوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے دئے تھے ۔

دوسری جانب عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کرکوک میں داعش اور عراقی فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اور کرکوک کی سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنے کی داعش کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکوک پر داعش کا حملہ موصل پر عراقی افواج کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬