27 October 2016 - 19:06
News ID: 424091
فونت
ہندوستان کی وزیر خارجہ :
سشما سوراج نے کہا : پاکستان یہ سوچنا بند کردے کہ دہشتگردی کے ذریعے کشمیر کو حاصل کرسکتا ہے۔
سشما سوراج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے پاکستان پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے ذریعے کشمیر کو حاصل کرنے کا خواب ترک کردے۔

قوام متحدہ کے ۷۱ ویں سیشن سے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا : پاکستان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ یہ سوچنا بند کردے کہ وہ دہشتگردی کے ذریعے کشمیر کو حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا : پاکستان کو میرا مشورہ ہے کہ کشمیر حاصل کرنے کے خواب کو ترک کردے۔ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اندورنی حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

پاکستان کا جواب دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا : ہندوستان نے کوئی بھی پیشگی شرط نہیں رکھی ہے اور ہندوستان کو پٹھانکوٹ اور اوڑی میں دہشتگرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا : ہم نے پاکستانی وزیر اعظم کو عید پر مبارکبادی دی اور انکی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے مگر کیا اس سب کیلئے ابتدائی شرط تھی۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے کہا : ہمیں سامنے سے کیا ملا پٹھانکوٹ حملہ، بہادر علی اور اوڑی حملہ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر علی نے نظر بندی کے دوران خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ سرحد پار کرکے پاکستان سے آیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬