رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی قومی سلامتی كونسل كے سیكرٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے ایرانی مذہبی شہر قوم كے دورے كے موقع پر اعلی ایرانی دینی رہنما حضرت آیت اللہ ناصر مكارم شیرازی كے ساتھ خصوصی ملاقات میں كہا : ملكی معاملات میں مذہبی رہنماوں كی رائے حاصل كری حو کہ نہات اہمیت كا حامل ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوءے كہا : اسلامی جمہوریہ كے مقدس نظام خاص کر اس ملک کے شہدا كے خون اور قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای كی حكیمانہ رہنمائیوں كی بدولت خطے میں بگڑتی صورتحال كے باوجود ایران جہاں مضبوط ہے وہیں اس ملک میں امن و استحكام بھی قائم ہے۔
علی شمخانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : موثر پالیسی اور حكمت عملی كے ذریعے ایرانی سرحدوں كے آگے تک بھی سیكورٹی كی بہترین صورتحال قائم كردی گئی ہے۔
ایڈمیرل شمخانی نے بتایا : ملك كی اقتصادی اور معاشی صورتحال كو بہتر كرنے سے ثقافتی، سماجی اور سیكورٹی شعبوں میں مشكلات ایجاد ہونے سے روک سكتے ہیں۔
انہوں نے بیان کیا : مزاحمتی اقتصادی پالیسی كے اجرا سے ملك اور معاشرے میں معاشی مشكلات كا خاتمہ كیا جاسكتا ہے۔
اس موقع پر آیت اللہ مكارم شیرازی نے وطن عزیز میں قیام امن و استحكام پر اطمینان كا اظہار كرتے ہوئے ملک كے تمام سیاسی حلقوں كے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۳/