شامی فوج نے شمالی شہر حلب کے جنوبی اور مغربی محاذ اور حلب کے مشرق میں ایئرفورس ٹریننگ کالج پر جبہۃ النصرہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک فوجی ذریعے نے ہفتے کو اعلان کیا کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ان علاقوں میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- ان حملوں میں دہشت گردوں کی بہت سی گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان تباہ ہو گئے-
شامی فضائیہ کے طیاروں نے بھی حلب کے مغربی علاقے المنصورہ اور ابوشیلم نامی گاؤں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-
العالم ٹیلی ویژن چینل کے نامہ نگار نے بھی خبر دی ہے کہ حلب کے مغربی محاذ ضاحیہ الاسد میں شامی فوج کے ایک حملے میں جبہۃ النصرہ کا ایک خطرناک سرغنہ احمد القاسم ہلاک ہو گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے