03 November 2016 - 22:05
News ID: 424238
فونت
عراقی فورسز نے موصل کے بائیں ساحل پر اچانک حملہ کرکے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موصل کی جانب پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
عراقی فوج

موصل کے بائیں ساحل پر وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد

عراقی فورسز نے موصل کے بائیں ساحل پر اچانک حملہ کرکے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موصل کی جانب پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے الانتصار علاقہ میں داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں  میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کے بائیں ساحل پر اچانک حملہ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اور وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موصل کی جانب پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

صوبہ نینوا میں فوجی آپریشن کے کمانڈر جنرل رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ ہم موصل پہنچ گئے ہیں عراقی فورسز نے سید حمد اور الدیبانیہ علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

جنرل یاراللہ کے مطابق داعش دہشت گردوں کے لئے ہتھیار ڈالنے اور ہلاک ہونے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ عراقی فورسز نے موصل کے کئی دیہاتوں اور شہروں پر عراقی پرچم نصب کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬