رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو جو سعودی عرب کے ہاتھوں دسیوں ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کر رہے ہیں یمن کی جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن کے بحران کے حل کے بارے میں برطانیہ جتنی بھی تجاویز دیتا ہے وہ سب سعودی عرب کے حق میں ہوتی ہیں۔ یمن کی عوامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ روس کی کوشش ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امریکہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے غلط استفادہ نہ کرسکے۔
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہتھیاروں کا معاہدہ مجموعی طور پر ایک سو پندرہ ارب ڈالر کا ہے اور یوں امریکہ نے سعودی عرب کو اپنے دائمی خریدار میں تبدیل کر دیا ہے۔
سعودی عرب کو یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت اور دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھنے کے لئے امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کی ضرورت رہتی ہے۔
سعودی عرب اپنی ابتر اقتصادی صورت حال کے باوجود خطیر رقم ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/