حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی کو گرفتار کر لیا گیا
حکومت پاکستان کی طرف سے غلامی کا ثبوت پیش کرنے کے لئے آل سعود کی پالیسی پر مسلسل عمل در آمد کی مخالفت کرنے کے جرم میں پاکستان کے شیعہ و مشہور عالم دین سید احمد اقبال رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی کو سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ان کے گھر سے رات کی تاریکی میں گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات چار بجے پولیس کی بھاری نفری نے حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں سوتے سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب کراچی میں ریاستی اداروں کی جانب سے ظالمانہ بیلنس پالیسی کے تحت فرزند پاکستان سید فیصل رضا عابدی ، بزرگ عالم دین اور داعی اتحاد حجت الاسلام مرزایوسف حسین اور دیگر شیعہ جوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کے نمائش چورنگی کراچی پر مجلس وحدت مسلمین کے تحت پر امن احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا ۔
اس مظاہری کرنے کے جرم میں حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی ، فیصل رضا عابدی کے بھائی مصطفیٰ عابدی سمیت ۱۰ نامزداور ۱۵۰ نامعلوم افراد کے خلاف حکومتی مدعت میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کہ نتیجے میں یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/