11 November 2016 - 23:16
News ID: 424407
فونت
افغانستان میں جرمن قونصلر خانے پر دہشتگردی کی اسلامی جمہوریہ ایران نے شدید مذمت کی ۔
مزار شریف میں جرمن قونصلر خانے پر دہشت گردی کی کاروائی کی مذمت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمن قونصلر خانے پر ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ بہرام قاسمی نے افغانستان كے شہر مزار شریف میں جرمنی كے قونصلر خانے كے قریب دہشت گردی كے حملے پر اپنے شدید رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے كہی۔

انہوں نے كہا كہ مزار شریف میں جرمنی كے قونصلر خانے كے باہر بم دھماكے كے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں كے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی كا اظہار كیا۔

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ افغانستان میں غیرملكی سفارتخانوں اور قونصلر خانوں كو مسلسل دہشت گردوں كی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ اس بات كی واضح علامت ہے كہ افغانستان كے ساتھ تعلقات بڑھانے والے ممالك كو بھی دہشت گرد اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے كہا كہ اس طرح كے دہشت گردی كے واقعات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے كہ دہشت گردی اور انتہا پسند كسی ایك فرقے، مذہب اور نسل كی دشمن نہیں بلكہ یہ ایك عالمی خطرہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬