13 November 2016 - 18:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424438
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نے کہا : سی پیک وطن دوست اور دشمن کی شناخت کا بہترین ذریعہ ہے۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے پاک چائنا اقتصادی راہدری کی تکمیل انتہائی ضروری ہے۔ اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹا کر منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : عالمی استعمار اور کچھ خلیجی ریاستوں کی طرف سے اس پروجیکٹ کی مخالفت مضبوط اور خوشحال پاکستان کے خلاف گھناؤنی کوشش ہے جسے ناکام بنانے کے لیے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی قوتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے بیان کیا : پاکستان کے محب وطن اور باشعور عوام اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ جو عناصر سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچتا نہیں دیکھنا چاہتے وہ پاکستان کی سلامتی کے دشمن اور غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔ سی پیک وطن دوست اور دشمن کی شناخت کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا : سی پیک کی تعمیر میں تاخیر پاکستانیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔عوام کو اس بات سے آگاہ کیا جانا چاہیے کہ اتنے بڑے اور نفع بخش منصوبے میں روایتی تساہل کیوں برتا جا رہا ہے۔ اگر اس میں کوئی تکنیکی رکاوٹیں ہیں تو انہیں دور کرنا ہو گا اور اگر حکومت پر کوئی بیرونی دباؤ ہے تو اسے خاطر میں نہ لایا جائے۔

انہوں نے کہا : پاکستان دشمن قوتوں زندگی کے ہر میدان میں شکست سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ہماری اقتصادی خوشحالی دشمنوں کے ناپاک عزائم کی راہ میں آہنی دیوار ثابت ہو گی۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک چائنا اقتصادی راہدری کے حوالے سے اب تک جو پیش رفت ہوئی ہیں ان پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر بریفنگ دی جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬