آرمی چیف کی ہدایت کے بعد رینجرز کا بھی بڑا دستہ درگاہ شاہ نورانی روانہ ہوگیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت کے بعد رینجرز کا بھی بڑا دستہ درگاہ شاہ نورانی روانہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کا بھی بڑا دستہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، امدادی سامان کے ہمراہ درگاہ شاہ نورانی روانہ ہوگیا ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق دستے میں 25 ایمبولینسوں پر مشتمل ٹیم ڈاکٹروں کے ہمراہ ہے، تاہم مزید ڈاکٹرز رضاکارانہ خدمات کیلئے دستے میں شامل ہو سکتے ہیں، تاہم حب چوکی سے دستے میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں نیول اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا، الرٹ کی جانے والی ٹیموں میں ایمبولینسز، ریسکیو، میڈیکل عملہ شامل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے