13 November 2016 - 21:17
News ID: 424444
فونت
عراقی فوجیوں نے مشرقی موصل میں کارروائی کے دوران داعش کے دسیوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
موصل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپوٹنیک نیوز کے حوالہ سے نقل کیا گیا ہے کہ عراقی فوج کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان یحیی رسول عبداللہ نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سنیچر کو مشرقی موصل کے محاذ پر فوجی کارروائیوں میں کم سے کم تیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور السلام کے علاقے کو پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے۔

عراقی فوج کی آپریشنل کمان کے ترجمان نے مزید کہا کہ عراقی فوج، مشرقی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی بدستورجاری رکھے گی۔

درایں اثنا عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے آپریشنل کمانڈر عبدالوہاب الساعدی نے موصل میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو موصل سے باہر نکالنے اور اس شہر کے مرکز تک عراقی فوجیوں کے پہنچنے کے لئے وقت درکار ہے کیونکہ شہرموصل میں بڑی تعداد میں عام شہری بھی موجود ہیں جس کی بنا پر فوج کی پیشقدمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

موصل کی آزادی کی کارروائی سترہ اکتوبر سے اس ملک کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے حکم سے چھے محوروں سے شروع ہوئی ہے اور عراقی فوج اس شہر کے بعض علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬