13 November 2016 - 21:24
News ID: 424445
فونت
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ مسلسل جاری ہے۔
ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ  مسلسل جاری ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ پولیس نے ۲۰۰ مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔

اطلاعات کے مطابق فلوریڈا میں مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی فلوریڈا میں نہیں چلے گی۔

میامی، شکاگو، بوسٹن، نیواورلینز، نیویارک، فلاڈیلفیا، سان فرانسسکو اور واشنگٹن میں ہزاروں امریکی اجتماعات میں شریک ہوئے اور غیرملکی تارکین وطن، مسلمانوں اور خواتین کے بارے میں ڈونلڈٹرمپ کے متنازع بیانات کے خلاف شدیدا حتجاج اورٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعینات موجود تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬