رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ مسلسل جاری ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ پولیس نے ۲۰۰ مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔
اطلاعات کے مطابق فلوریڈا میں مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی فلوریڈا میں نہیں چلے گی۔
میامی، شکاگو، بوسٹن، نیواورلینز، نیویارک، فلاڈیلفیا، سان فرانسسکو اور واشنگٹن میں ہزاروں امریکی اجتماعات میں شریک ہوئے اور غیرملکی تارکین وطن، مسلمانوں اور خواتین کے بارے میں ڈونلڈٹرمپ کے متنازع بیانات کے خلاف شدیدا حتجاج اورٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعینات موجود تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/