رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد پولیس افسر احمد خلف نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے سنیچر کو انٹیلیجنس ادارے کی رپورٹ پر شمالی بغداد کے مختلف علاقوں کی تلاشی لی جس کے نتیجے میں زائرین حسینی پر حملے کے لئے تیار کئے گئے کئی بم اور دھماکا خیز بیلٹ کو ضبط کرلیا۔
یہ دھماکا خیز بیلٹ اور بم ، چہلم کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر حملے کے لئے تیار کئے گئے تھے۔سیکورٹی اہلکاروں نے اس منصوبے میں شامل کچھ ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا۔
احمد خلف نے کہا کہ عراقی سیکورٹی اہلکار جنوبی بغداد میں زائرین کے راستے میں رکھے ہوئے کچھ ہتھیاروں کا بھی پتہ لگا کر انھیں ضبط کرنے میں کامیاب رہے۔
بغداد آپریشن کے ایک کمانڈرقیس خلف رحیمہ نے کہا ہے کہ سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر امن و سیکورٹی برقرار رکھنے کے لئے تیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق کے مختلف علاقوں اور دنیا کے دیگر ملکوں سے زائرین حسینی کے کربلا جانے کا سلسلہ گذشتہ ہفتے سے ہی شروع ہوگیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/