رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شیخ الازہر احمد الطیب نے اپنی ایک گفت و گو میں عالمی امن و صلح کو اسلام کے مقاصد میں سے جانا ہے اور وضاحت کی : الازہر مختلف ممالک میں موجودہ جنگ کے مہاجرین کی مدد کرتا ہے ۔
انہوں نے داعش فکر سے مقابلہ کرنے کے لئے الازہر میں قانون منظم کیا ہے اور مختلف پروگرام تنظیم کرنے کی خبر دیتے ہوئے وضاحت کی : فقہ و فکر اور عقل کے ذریعہ الازہر اس وقت دہشت گرد تحریک سے مقابل کر رہی ہے ۔
احمد الطیب نے اس بیان کے ساتھ کہ داعش اپنے نئے اقدام مین الازہر کے چہرہ کو خراب کرنے میں مشغول ہے بیان کیا : الازہر پر داعش کی طرف سے ہر طرح کا حملہ مصری عوام پر حملہ کے مساوی ہوگا ۔
قابل ذکر ہے کہ الازہر مصر گزشتہ برسوں سے شدت پسند نظریہ کی مخالفت کر رہی ہے جس کی وجہ سے شدت پسند گروہ داعش و وہابی الازہر کی مخالفت کر رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۱۶/