15 November 2016 - 21:58
News ID: 424479
فونت
ہندوستانی طلبا نے نئی دہلی میں مظاہرے کرکے صیہونی صدر سے اپنے ملک سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیل کے‌ خلاف مظاہرہ

اسرائیل صدر کا ہندوستان دورے پر اس ملک کے عوام نے مظاہرہ کیا

ہندوستانی طلبا نے نئی دہلی میں مظاہرے کرکے صیہونی صدر سے اپنے ملک سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی صدر ایرون ایونس آٹھ روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

صیہونی صدر ایونس نے کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان کے تعلقات مضبوط ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل ہندوستان  کے ساتھ ہیں۔

ہندوستانی طلبا نے نئی دہلی میں مظاہرے کرکے صیہونی صدر سے اپنے ملک سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے نئی دہلی میں منگل کے روز "اسرائیل مردہ باد" ، "امپیریل ازم مردہ باد" اور "فلسطین زندہ باد" کے نعرے لگائے اور غرب اردن اور غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی نیز صیہونی صدر ریووین رولن سے ہندوستان سے چلے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت سے اپنے تعلقات منقطع کرلے۔ مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونیوں کے جاری مظالم کا خاتمہ کرے۔

مظاہرین نے کوشش کی کہ صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کریں تاہم پولیس نے مظاہرین کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

 صیہونی صدر ریووین رولن،  ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی کی دعوت پر ہندوستان کے چھ روزہ دورے پر ہیں۔ ہندوستانی مسلمان بھی اس دورے کے خلاف  جمعے کو، نماز جمعہ کے بعد نئی دہلی میں مظاہرے کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬