رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
کرملین سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں امریکہ اور روس کے درمیان تعمیری تعاون جاری رکھنے ۔اور دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تجارتی اور معاشی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس باہمی احترام اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہے اس موقع پر نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ دیرپا اور مضبوط تعلقات کے خواہش مند ہیں ۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے پر تاکید کی ہے۔
کرملین سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ولادیمیر پوتن اور ٹرمپ نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایک دوسرے سے خصوصی ملاقات کے لئے حالات فراہم کرنے اور ٹیلی فونی رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور امریکہ کے موجودہ تعلقات کے نہایت نامطلوب و نامناسب ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے فعال مشترکہ اقدام کی ضرورت پر تاکید کی ۔
روس کے صدر نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں برابری، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے امور میں مداخلت نہ کرنے کی بنیاد پر امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ ساجھیداری پر آمادگی ظاہر کی۔
کرملین کے بیان میں اس ٹیلی فونی رابطے میں شام کے تنازعے کو ختم کرنے کی جانب اشارہ کئے جانے کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ پوتن اور ٹرمپ نے اپنے دشمن نمبر ایک یعنی عالمی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مل کر مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا کیا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۶/