رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹکے مطابق، تہران میں چین کے وزیردفاع چانگ وان کوانگ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور دوسروں کے معاملات میں بعض ملکوں کی ناجائز مداخلت، دنیا کو درپیش دو اہم مسائل ہیں۔
صدر ایران نے، خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایران کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ براعظم ایشیا، بحرہند، بحیرۂ چین اور خلیج فارس کی سلامتی ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔
صدر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ خطے کے ملکوں کو متحد ہوکر ایشیا کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہوگا اور اسلامی جمہوریۂ ایران عالمی امن و سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
چین کے وزیردفاع چانگ وان کوانگ نے ایران کی اسٹریٹیجک پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات میں چین اور ایران کے نظریات میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰