16 November 2016 - 15:11
News ID: 424506
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی نے حجت الاسلام عباس پور محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا اور ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
رھبر

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق ، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت العظمی سید علی خامنہ ای نے مومن ، متقی اور پرھیزگار عالم دین حجت الاسلام عباس پور محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا اور خود کو ان کے اھل خانہ کے غم میں برابر کا شریک جانا ۔

رهبر معظم انقلاب اسلامی کے اس پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

مومن ، متقی ، مجاھد اور پرھیزگار عالم دین حجت الاسلام عباس پور محمدی کے انتقال کی خبر سن ہمیں بڑا افسوس ہوا ، آپ نے سامراجی اور شہنشاہی حکومت وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس راہ میں امام خمینی (رہ) کے شانہ بہ شانہ تھے نیز انہوں نے عصر اسلامی جمھوریہ میں بھی معاشرے کی بخوبی خدمت کی ہے ۔

ہم ان کی اھلیہ ، بچوں ، پسماندگان ، احباب اور دیگر آشناوں کو تہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور رحمت کی دعا کرتے ہیں ۔

سید علی خامنہ ای

۱۵ نومبر ۲۰۱۶ عیسوی

/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬