17 November 2016 - 23:29
News ID: 424522
فونت
شام کی فوج نے صوبہ قنیطرہ جباثا الخشب علاقے میں چھپے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
شام کی فوج نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فارس نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ شام کی فوج کے خصوصی دستوں نے صوبہ قنیطرہ کے جباثا الخشب علاقے میں چھپے ہوئے تقریبا تیس دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے زخمی دہشت گردوں کے علاج کے لئے انہیں جولان کے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کردیا ہے۔

ادھر شام کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کا سلسلہ جاری رہا جہاں روس کی جانب سے بھیجی گئی امداد صوبہ لاذقیہ کے شہریوں کو فراہم کی گئی۔ یہ امداد دو ٹن کی اشیا پرمشتمل تھی۔

شام میں جنگ بندی کے نگراں روسی ادارے کے اعلان کے مطابق یہ امداد، گیہوں، شکر اور چالیس مختلف قسم کی ادویات پر مشتمل تھی۔

در ایں اثنا، جنوب مغربی شام میں واقع طرطوس بندرگاہ سے امدادی سامان کی حامل پہلی ٹرین صوبہ لاذقیہ کے جبلہ شہر کی جانب روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ شام میں دہشت گردی نے اس ملک میں انسانی بحران کھڑا کردیا ہے جو گذشتہ پانچ سال سے شامی عوام کو متاثر کئے ہوئے ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬