19 November 2016 - 22:25
News ID: 424565
فونت
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کے چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے کیمروں سے ہوگی۔ عزاداروں کی ۳ مختلف جگہوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔ جلوس کے مرکزی روٹ سے ملحقہ گلیاں اور سڑکیں خار دار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دی جائیں گی۔ جلوس کے روٹ پر ۳ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور سیکڑوں رضا کار ڈیوٹی دینگے۔
پاکستان کا محرم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین ؑ کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق جلوس کے روٹ پر 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے، جلوس کے راستے خار دار تار اور کنئٹینرز لگا کر بند کر دیئے جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کے چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے کیمروں سے ہوگی۔ عزاداروں کی 3 مختلف جگہوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔ جلوس کے مرکزی روٹ سے ملحقہ گلیاں اور سڑکیں خار دار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دی جائیں گی۔

جلوس کے روٹ پر 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور سیکڑوں رضا کار ڈیوٹی دینگے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کے عرس داتا علی ہجویری کیلئے 15 سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ زائرین کی بائیو میڑک ڈیوائسز اور ایک سو سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ داتار دربار کی سیکورٹی کیلئے 3 ایس پیز بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کے جلوس کے روٹ پر جزوی طور پر موبائل فون سگنل بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬