20 November 2016 - 23:11
News ID: 424583
فونت
اسرائیل کے تمام شہر حماس کے جدید ترین میزائلوں کی زد پر آگئے ہیں۔
فلسطنیی میزائیل

فلسطنیی میزائیل نے حیفا کو نشانہ بنایا

اسرائیل کے تمام شہر حماس کے جدید ترین میزائلوں کی زد پر آگئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے قریب سمجھنی جانے والی ویب سائٹ المجد انکشاف کیا ہے حماس کے میزائل انیس سو اڑتالیس کے تمام مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتے ہیں۔ یہ تمام میزائل فلسطینیوں نے خود تیار کیے ہیں۔

المجد ویب سائٹ کے مطابق فلسطینیوں نے اپنے میزائل پروگرام کو داخلی وسائل کے ذریعے ترقی دی ہے اور سن دوہزار بارہ کی جنگ میں تل ابیب پر داغے جانے والے تمام کے تمام میزائل فلسطینیوں  نے خود تیار کیے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے اپنے میزائل پروگرام کے بانی محمود الجعبری کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر سو میزائل فائر کیے تھے  اور تاریخ میں پہلی بار ان میزائیلوں نے اسرائیل کے سیکورٹی نظام کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

حماس کی فوجی شاخ نے عزالدین قسام بریگیڈ نےگزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ اس نے اپنی دفاعی توانائیوں میں زبردست اضافہ کرلیا ہے۔

عزالدین قسام بریگیڈ نے حال ہی میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں اپنے بنائے ہوئے جدید ترین میزائلوں سے اسرائیل کے متعدد شہروں کو نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک میزائل حیفا شہر پر لگا تھا جس کا فاصلہ غزہ سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬