22 November 2016 - 23:31
News ID: 424620
فونت
پاکستان اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جہادی تنظیموں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔
اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جہادی تنظیموں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے اسلامی یونیورسٹی کے 2 طالبعلموں کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغوی فیصل مشتاق اور قاسم مشتاق کے جہادی تنظیموں سے روابط تھے، ایف جی ماڈل سکول جی سکس فور میں زیر تعلیم 16 سال کی عمر میں فیصل مشتاق اپنے دوستوں کے ہمراہ جہاد کیلئے افغانستان جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل مشتاق افغانستان میں پکڑا بھی گیا تھا پھر قانونی پیچیدگیوں کے بعد 2004 میں واپس گھر پہنچ گیا، اس سے قبل اسلام آباد ایف ایٹ کچہری اور سانحہ لال مسجد میں بھی فیصل مشتاق کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مغوی فیصل افغانستان سے واپسی کے بعد نجی موبائل کمپنیوں میں ملازمت کرتا رہا ہے۔ فیصل کے والد کے مطابق پولیس نے ان کے بیٹے کو 10 اگست کو گرفتار کیا لیکن گرفتاری 22 اگست کو ظاہر کی گئی۔ فیصل مشتاق اسلامی یونیورسٹی میں ایل ایل بی جبکہ قاسم مشتاق یونیورسٹی میں ملازمت کیساتھ ایم ایس سی کا طالب علم تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے جہادی تنظیموں کے تعلقات کے پیش نظر گرفتار کیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬