رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ آج رضاکار فورس بسیج لنبان ، عراق ، شام، یمن، افغانستان اور ان تمام اسلامی ملکوں، میں جو بحران سے دوچار ہیں، اپنے ملک کا دفاع اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک انتہائی مفید اور کارآمد نمونہ ہے-
ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ بسیج کی آمد کے موقع پر کہا کہ ایران کی حکومت، بسیج ، مسلح افواج اور قومی اتحاد کی تقویت اور اس کے تحفظ کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور اس راہ میں وہ کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی-
صدر ایران نے بسیج یا رضاکار فورس کو قومی وحدت کا سمبل قرار دیا اور کہا کہ لاکھوں بسیجیوں کی موجودگی کے سبب کوئی بھی ملک، ایرانی قوم کے خلاف پروپیگنڈہ یا سازش کرنے کی جرات نہیں رکھتا اور اگر کسی نے ایسی غلطی کی بھی تو اسے بسیج کا ، دنداں شکن جواب ملے گا-
دوسری جانب ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی کہا ہے کہ رضاکار فورس بسیج، مخلتف میدانوں میں، محروموں کی حامی ہے اور اسلامی انقلاب کی امنگوں اور اہداف کا دفاع کر رہی ہے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کو پارلمینٹ کے اجلاس میں کہا کہ بسیج انقلابی اقدار کی محافظ اور قومی دفاع کا مضبوط مورچہ ہے-
واضح رہے کہ ایران میں انیس سے چھبیس نومبر تک ہفتہ بسیج کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوتا ہے-
بسیج ایران میں ایک ایسا عوامی ادارہ ہے جو مختلف تعمیری شعبوں منجملہ ثقاتفی ، سماجی میدانوں نیز ضرورت پڑنے کی صورت میں دفاعی اور فوجی شعبے میں بھی سرگرمیاں انجام دیتا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰