24 November 2016 - 18:21
News ID: 424656
فونت
شامی فوج نے شہر حلب کی آزادی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اس شہر کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے۔
حلب شام

حلب کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ

شامی فوج نے شہر حلب کی آزادی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اس شہر کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق االعالم نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج اور اس کی اتحادی افواج ، جمعرات کو مشرقی حلب کے بعیدین علاقے سے کافی قریب پہنچ گئی ہیں۔

شامی فوج نے حلب کے  انذارات اور مساکن ہنانو محوروں کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے ان علاقوں میں دہشت گردوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ۔

رپورٹوں کے مطابق شامی فوج جلد ہی مشرقی حلب کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیگی ۔ اب تک مشرقی حلب کے محلوں سے تقریبا دوسوعام شہریوں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ دہشت گرد عام شہریوں کو فوج کے سامنے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

شام کے صوبہ حلب کے گورنر حسین دیاب نے بھی مشرقی حلب کے مسلح افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر بشاراسد کی جانب سے عام معافی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہتھیار ڈال دیں اورخود کو فوج کے حوالے کردیں۔

درایں اثنا شامی فوج نے مغربی شام کے صوبہ حماہ کے شمال میں الظھرہ العالیہ علاقے پر حملہ کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور دسیوں کو زخمی کردیا۔

شام کے فوجی حکام نے شمالی قنیطرہ میں تل النقار کے ٹیلوں کو اپنے کنٹرول میں لئے جانے کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب دہشت گردوں نے قنیطرہ کے مضافات میں واقع رہائشی علاقوں میں مارٹرگولے فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شامی شہری جاں بحق اور کم سے کم نو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬