24 November 2016 - 22:54
News ID: 424662
فونت
سردار محمد علی جعفری:
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے بیان کیا : موصل کو داعش دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے آپریشن میں کوئی ایرانی موجود نہیں ہیں ۔
سردار محمد علی جعفری

سردار محمد علی جعفری:

عراقی قوم اپنے ملک کا دفاع اچھی طرح جانتے ہیں

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے بیان کیا : موصل کو داعش دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے آپریشن میں کوئی ایرانی موجود نہیں ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سردار محمد علی جعفری نے مالک اشتر فیسٹیول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : موصل میں ایران کا کوئی سپاہی موجود نہیں ہے عراقی مجاہدین کو ایرانی سپاہ کی ضرورت نہیں ہے عراقی قوم اپنے ملک کا دفاع اچھی طرح جانتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : رضاکارفورس الحشدالشعبی اور عراقی مجاہدین کافی مضبوط ہیں اور انھیں ایرانی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا : ایرانی فوجی، عراقی فوج کے ساتھ صرف مشورے کی حد تک تعاون کرتے ہیں اور موصل میں ہرگز کوئی ایرانی فوجی موجود نہیں ہے۔

جنرل جعفری نے عالم اسلام میں باہمی تعاون اور حمایت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : موصل میں خود عراقی لڑ رہے ہیں البتہ عالم اسلام کو مدد اور حمایت کی ضرورت ہے ۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یہ بات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے کہ یہ فتنہ جلدی ختم ہونے والا نہیں ہے ، ممکن ہے دہشت گرد موصل کے بعد شام کی جانب فرار کرجائیں۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے کہا : استقامتی محاذ وہی انقلابی محاذ ہے اور نوجوان جانا چاہتے ہیں تاہم راستہ بند ہے اور ممکن ہے کہ نوجوان دوسرے راستوں سے خود کو وہاں پہنچانے کی کوشش کریں کیونکہ انقلابی جوان ، اسلامی انقلاب کے دفاع کو اسلامی استقامت سمجھتے ہیں تاہم حب تک وقت نہیں آتا اس وقت تک انھیں اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا ۔

جنرل جعفری نے شام میں ایرانی جوانوں کی موجودگی اور حرم آل اللہ کے دفاع کے سلسلے میں ایرانی جوانوں کے اشتیاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایرانی جوان حرم آل اللہ کا دفاع کرنے کے مشتاق ہیں لیکن اس سلسلے میں ان کا راستہ بند ہے  لیکن بعض جوان غیر سرکاری طریقوں سے شام میں موجود ہیں اور اسلامی مقاومت اور مزاحمت کے تمام مجاہدین حرمین کے دفاع کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔

سردار محمد علی جعفری نے کہا : ایرانی جوانوں کو اپنے شوق و اشتیاق کو حفظ کرنا چاہیے اور ضرورت کے دن اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج نے گذشتہ ایک برس کے دوران ، داعش دہشت گردوں کو مختلف علاقوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا  ہے اور بیجی ، تکریت ، رمادی ، اور فلوجہ کو تکفری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

واضح رہے کہ  موصل جسے عراق میں داعش دہشت گردوں کا نام نہاد دارالحکومت کہا جاتا ہے ، عراقی فوج کے نشانے پر ہے اور  سترہ اکتوبر سے موصل کو آزاد کرانے کے لئے داعش کے خلاف عراقی فوج اور رضاکارفورس کا آپریشن جاری ہے۔

موصل آپریشن میں عراقی فوج کو غیر معمولی کامیابی مل رہی ہے۔ گذشتہ ہفتوں میں ہونے والے آپریشن کے دوران عراقی فوج اور رضاکار فورس نے موصل کے مختلف علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۵۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬