24 November 2016 - 23:43
News ID: 424668
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی :
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے کہا : صوبہ ایلام کے لوگوں نے جس انداز میں زائرین کی خدمت کی ہے اس سے ان کے ایمان، اخلاص اور اھلبیت عصمت وطہارت سے بہت زیادہ محبت و عقیدت ظاہر ہوتی ہے۔
سید ابراھیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی اور حوزہ علمیہ مشہد کے استاد حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے ایلام میں چہلم امام حسین(ع) پر زائرین کے خدمت گزاروں اور خیموں کے مالکان سے گفت و گو کرتے ہوئے کہا: زائرین امام حسین (ع) کی اخلاص کے ساتھ خدمت کرنے سے یقیناً حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) راضی ہوں گے۔

حوزہ علمیہ مشہد کے استاد نے امام حسین(ع) کے زائرین کی خدمت کو بیت اللہ الحرام کے حاجیوں کی خدمت کی طرح باعث اجر وثواب قرار دیتے ہوئے کہا: زائرین سید الشھداء کی خدمت ایک بہت بڑا افتخار ہے جو آج صوبہ ایلام کے رہنے والوں کو نصیب ہوا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایلام کے لوگوں نے دفاع مقدس کے زمانے میں بہت زیادہ سختیاں جھیلی ہیں دفاع مقدس کے زمانے میں اسلام کے بہادر سپاہیوں اور جنگجوؤں کی میزبانی اور ان کے ساتھ بارڈر کی حفاظت جیسی ذمہ داری کو بہت ہی اچھے اندازے میں نبھایا ہے۔

حجت الاسلام رئیسی نے  کہا : اس صوبہ کے لوگوں کو چند سال سے یہ افتخار نصیب ہوا ہے کہ وہ زائرین سید الشھداء کی خدمت کریں اور ایلام کے لوگوں نے زائرین کی خدمت کے لئے فقط مساجد و امام بارگاہوں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنے گھروں کو بھی زائرین کی خدمت کے لئے کھلا رکھا۔ ایلام کے لوگوں نے جس انداز میں زائرین کی خدمت کی ہے اس سے ان کے ایمان، اخلاص اور اھلبیت عصمت وطہارت سے بہت زیادہ محبت و عقیدت ظاہر ہوتی ہے۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے تمام مسئولین اور زائرین کے خدمت گزاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: صوبہ ایلام میں زائرین کے لئے بہت اچھے اقدامات ہوئے ہیں لیکن آئیڈیل ھدف تک پہنچنے کے لئے ابھی بہت تلاش کرنا ہو گی۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا : جس عقیدت وارادت سے زائرین آتے ہیں مہران بارڈر پر کئے گئے تمام امکانات کافی اس تعداد کے لئے کافی نہیں ہیں انہوں نے تاکید کی اور کہا: زائرین کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کے لئے زیارت کو آسان بنانے کے لئے صحیح برنامہ ریزی کی شدیداً ضرورت ہے۔

انہوں نے بیان کیا : اربعین فقط ایک سال کے لئے نہیں بلکہ ہر سال یہ اسی عقیدت سے منائی جائے گی اس لئے ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا اس لئے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدّنظر رکھتے ہوئے مہران بارڈر کو وسعت دی جائے تاکہ زائرین کے آنے جانے میں مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

سید ابراھیم رئیسی نے کہا : انٹرنیشنل مہران بارڈر کو وسعت دینے کا دقیق نقشہ بنایا جائے جس میں تمام امکانات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ زائرین آسانی سے زیارت انجام دے سکیں۔ اس نقشہ میں طعام، رہائش ، پارکینگ، تجمع،صفائی ، طبّی سہولیات اور حمل نقل و ۔۔۔ جیسے تمام امکان کو مدّ نظر رکھا جائے تاکہ اگلے سال زائرین کے لئے کم سے کم مشکلات پیش آئیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۶۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬