24 November 2016 - 23:55
News ID: 424670
فونت
پاکستان کی معروف سیاسی اور مذھبی شخصیت سید وزارت حسین نقوی کو آج بھکر میں سپرد خاک کیا گیا ۔
سید وزارت حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف سیاسی اور مذھبی شخصیت اور شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے قریبی ساتھی سید وزارت حسین نقوی کی نمازجنازہ آج بھکر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں پاکستان کی اہم مذہبی اورسیاسی شخصیات اورعوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سید وزارت حسین نقوی بھکر میں رہائش پذیرتھےاورآپ بنیادی طور پر وکالت کے پیشے سے منسلک تھے۔ جب پاکستان کے اس وقت کے ڈکٹیٹرضیاء الحق نے۱۹۷۹ء میں اپنی من پسند طرز کے فقہی قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا توسید وزارت حسین نقوی نےعلماء کرام اور زعماء قوم کو اعتماد میں لے کربھکر میں ملک گیرمرکزی شیعہ کنونشن کا اعلان کیا جو تاریخی اور ملت کے لئے اہم موڑ ثابت ہوا۔ آپ نے شیعہ کاز کیلئے بھرپور جدوجہد کی اوربالآخربروزبدھ ۲۳ نومبر کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

 پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے آپ کے انتقال کو اس ملک کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬