25 November 2016 - 19:57
News ID: 424677
فونت
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے صوبہ صعدہ کے سحار شہر کے بنی مسعود کے رہائشی مقامات پر بمباری کی ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بدھ کو صوبہ صعدہ کے سحار شہر کے بنی مسعود رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں واقع صوبہ حجہ کے مستباء ضلع پر بھی بمباری کی جس میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

درایں اثنا یمن کے سیکورٹی اہلکاروں نے یمن کے صوبہ مارب میں کچھ مسلح افراد کو جو تخریبی کارروائیوں کی کوشش کررہے تھے ، گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار کئے جانے والے افراد نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب نے صوبہ مارب میں ایک کیمپ قائم کر رکھا ہے جہاں تخریبی کارروائیوں اور خودکش حملوں کی ٹریننگ دی جاتی ہےاور وہ  گذشتہ پانچ برسوں سے تقریبا ایک سو تیس افراد کو ٹریننگ دے چکا ہے۔

سعودی عرب کی حکومت مارچ دوہزار پندرہ سے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی حمایت سے یمن پر حملے کررہی ہے جس کا مقصد یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے ۔

یمن  پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں اب تک کم سے کم دس ہزار افراد جاں بحق اور تقریبا تیس لاکھ افراد در بدر ہوچکے ہیں حبکہ اس ملک کے اسپتال ، اسکول اور بنادی تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬