رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے مختلف مقامات پر ہونے والے تین دھماکوں میں ۵ افراد ہلاک جبکہ ۲۷ زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پہلا دھماکہ سینئر جیل آفیشل کے گھر کے سامنے سڑک پر نصب بم سے کیا گیا جس میں سینئرجیل آفیشل عبدالحاکم سمیت ایک بچہ ہلاک اور ۶ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسرا دھماکہ فائر بریگیڈ آفس کے سامنے ہوا جس میں 3 افرادہلاک جبکہ ۲۱ زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکہ دوبارہ سینئر جیل آفیسر کی رہائش گاہ کے باہر کیا گیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کئی بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ یہ دھماکے جمعہ کو اس شہر کے مختلف علاقوں میں کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کسی شخص یا گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے ڈرون طیاروں نے بھی ایک ہفتہ قبل صوبہ ننگرھار کے کوت ضلع کے علاقے لاغلجوی پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
گذشتہ مہینوں کے دوران مشرقی افغانستان کا صوبہ ننگرہار، دہشت گردانہ کاروائیوں کا مرکز رہا ہے۔ یہ صوبہ افغانستان کا نا امن علاقہ ہے کہ جس میں داعش اور طالبان کے حملوں میں اب تک سیکڑوں فوجی اور عام شہری مارے جا چکے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/