27 November 2016 - 13:03
News ID: 424719
فونت
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تلعفر شہر کے اطراف کے متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
عوامی رضاکار فورس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ نینوا کے شہر تلعفر کے مغرب میں العجبوری اور البینونہ گاؤں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے  اور اب وہ  السلام نامی گاؤں کو آزاد کرانے کے لئے پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے-

اس درمیان عراقی پارلیمنٹ کے رکن احمد الجبوری نے بھی کہاہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی نے تلعفر شہر میں عوامی رضاکار فورس کے داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے - موصل آپریشنل کمان کے سربراہ نجم الجبوری نے بھی کہا ہے کہ موصل اور تلعفر میں داعش بہت کمزور ہو گیا ہے اور عراقی افواج عام شہریوں کی جان کی حفاظت کی غرض سے داعش کے خلاف کارروائیوں میں سوچ سمجھ کر ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہیں۔

اس درمیان عراقی فوج کے توپخانوں نے تلعفر کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے –

العراقیہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ عراقی فوج نے خود تلعفر شہر کے اندر بھی دہشت گردوں کے  ٹھکانوں پر حملہ کرکے بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے-

اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج نے تلعفر کے قریب العجبوری گاؤں سے چار سو گھرانوں کو داعش کے چنگل سے نجات دلا دی ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔/۹۸۹۔ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬