27 November 2016 - 13:37
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424724
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے نئے چیف آف دی آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے نئے  چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کی بحیثیت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امید ہے کہ نامزد آرمی چیف نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل در آمد اور آپریشن ضرب عضب کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، جبکہ وطن دشمن قوتوں کی آنکھ کا کانٹا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےکو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا : سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدہشت گردی اور کرپشن کے خلاف  اقدامات کرکے  پاکستانی عوام کے دلوں میں جو مقام بنایا تھاموجودہ آرمی چیف بھی اسی مقام ومنزلت کے حامل قرار پائیں گے اور عوامی توقعات پر پورے اتریں گے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : پاکستان کو اس وقت ہندستان اور افغانستان دونوں جانب سے جارحیت کا سامنا ہے ایسے میں نئے آرمی چیف کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬