27 November 2016 - 13:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424726
فونت
ساہیوال میں سینیئر صحافی خالد محمود بٹ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے جبکہ کے ان فرزند علی رضا بٹ شدید زخمی ہیں۔
صحافی خالد محمود بٹ

سینیئر صحافی خالد محمود بٹ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہو گئے

ساہیوال میں سینیئر صحافی خالد محمود بٹ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے جبکہ کے ان فرزند علی رضا بٹ شدید زخمی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں سینیئر صحافی خالد محمود بٹ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے جبکہ کے ان فرزند علی رضا بٹ شدید زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موصلہ رپورٹ کے مطابق صحافی خالد محمود بٹ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور راہگیروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سکیورٹی اداروں نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے۔

مقتول خالد محمود بٹ کے زخمی ہونے والے فرزند علی رضا بٹ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مزکری سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں۔ واقعہ کے بعد شہر کی صورت حال کشیدہ ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری شہر میں تعینات کر دی گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬