27 November 2016 - 22:50
News ID: 424727
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ کو تشویشناک حالت  میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

علی رضا بٹ جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے کیلئے گھر سے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے سٹیشن کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر حملہ کر دیا جس سے علی رضا بٹ کے والد خالد محمود بٹ موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ علی رضا بٹ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زیادہ گولیاں لگنے کے باعث علی رضا کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے جسم سے گولیاں نکال لی گئی ہیں اور اس وقت علی رضا بٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬