‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2016 - 18:20
News ID: 424732
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں رسول خدا (ص) کا یوم رحلت اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی (‏‏ع) کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
جلوس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، ایران میں رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے گزشتہ روز شروع ہونے والا عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں اور مقامات مقدسہ میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں۔ بعض شہروں میں جلوس ہائے عزا بھی برآمد کیے جا رہے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شریک ہیں۔

اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع مشہد المقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا میں منعقد کیا جا رہا ہے جہاں ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کی کثیر تعداد موجود ہے اور روضہ رضوی کے تمام صحن اور راہداریاں عقیدت مندوں سے چھلک رہی ہیں۔ ارد گرد کی تمام شاہراہوں پر لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں نوخہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے بارگاہ رضوی کی جانب رواں دواں ہیں اور آپ کو آپ کے جد بزرگوار کا پرسہ دے رے ہیں۔

قم المقدس میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے میں بھی ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین جمع ہیں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ قم القدسہ کے بعض علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس بھی برآمد کیے جا رہے ہیں جو بارگاہ حضرت معصومہ پہنچ کر ختم ہوں گے۔

تہران کا جڑواں شہر رے، جہاں حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کا روضہ واقع ہے، زائرین سے پر ہے اور علمائے کرام فضائل و مناقب اہلبیت علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔

شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضے میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے اور شہر اوراس کے اطراف سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرکے آپ کو آپ کے جد بزرگوار کا پرسہ دے رہی ہے۔

دارالحکومت تہران کی تمام مساجد و امامبارگاہوں اور اہلبیت علیھم السلام کی برگزیدہ ہستیوں کے روضوں میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار رسول اور آل رسول کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بہا رہے ہیں۔

مرکزی تہران کے قدیم علاقے تجریش میں واقع حضرت صالح ابن امام زین العابدین کا روضہ بھی، عزاداروں سے مملو ہے اور مختلف ماتمی دستے نوحہ خوانی اور سنیہ زنی کر رہے ہیں۔

عراق، شام، لبنان، پاکستان ، ہندوستان اور دنیا کے دیگر شہروں میں بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسب سے مجالس عزا منعقد کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬