26 November 2016 - 13:50
News ID: 424709
فونت
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی کی دور افتادہ تحصیل صافی کے علاقہ چمر کنڈ میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر اڑایا۔
تباہ شدہ اسکول


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے ایک سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی کی دور افتادہ تحصیل صافی کے علاقہ چمر کنڈ میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر اڑایا۔

شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں بوائز اسکول میں دھماکا خیز مواد نصب کیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت منہدم ہوگئی۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واقعے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور جائے وقوع کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

یاد رہے کہ فاٹا میں سب سے زیادہ اسکول مہمند ایجنسی میں تباہ کیے گئے، جن کی تعداد 127 ہے اور جس میں سب سے زیادہ 64 اسکول تحصیل صافی میں تباہ ہوئے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬