26 November 2016 - 14:03
News ID: 424712
فونت
حجت الاسلام والمسلمین حافظ ریاض حسین نجفی:
وزارت حسین نقوی کے فرزند سکندر رضا نقوی ایڈووکیٹ کے نام تعزیتی خط میں حجت الاسلام والمسلمین حافظ ریاض نجفی نے کہا : وزارت نقوی نے زندگی بھر قومیات اور مذہبیات میں حصہ لے ملک و قوم کی خدمت کی۔
حافظ سید ریاض حسین نجفی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حجت الاسلام  والمسلمین حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر حجت الاسلام  نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد افضل حیدری نے تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیرت حسینؑ کانفرنس سے لے کر آل پاکستان شیعہ کانفرنس اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے قیام تک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کے فرزند سکندر رضا نقوی ایڈووکیٹ کے نام تعزیتی خط میں حافظ ریاض نجفی نے کہا : وزارت نقوی مکتب تشیع کا درخشندہ ستارہ تھے، جنہوں نے زندگی بھر قومیات اور مذہبیات میں حصہ لے ملک و قوم کی خدمت کی۔

مرحوم کے درجات کی بلندی اور جوار محمد و آل محمد کی دعا کرتے ہوئے حجت الاسلام  نیاز نقوی نے زور دیا کہ تنظیمی لوگ وزارت نقوی کی طرز عمل کو اختیار کرکے مکتب اہل بیت کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں، جنہوں نے آئین، دستور اور تنظیمی پالیسیوں کا خیال رکھا اور متنازع بننے کی بجائے ہمیشہ علما کا ساتھ دیا۔

حجت الاسلام  محمد افضل حیدری کا کہا: جنرل ضیا الحق کے دور میں مفتی جعفر حسین مرحوم کو اسلامی نظریاتی کونسل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو وزارت نقوی نے ہی قوم کو اکٹھا کرنے کی جدوجہد کی۔ جس کی بنیاد پر مفتی جعفر حسین کو قائد ملت جعفریہ بنایا گیا، پھر اسی جدوجہد میں سے نمایاں ہونیوالے مجاہد عالم دین علامہ عارف حسین الحسینی شہید کا انتخاب میں بھکر میں کیا گیا۔ جس کے پیچھے مرحوم وزارت نقوی کی بڑی کاوشیں کار فرما تھیں جبکہ حجت الاسلام  والمسلمین سید ساجد علی نقوی کا بھی انہوں نے اپنی زندگی بھر ساتھ دیا۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬