26 November 2016 - 13:58
News ID: 424711
فونت
آئی ایس او کے مرکزی صدر نےحجت الاسلام مرزا یوسف حسین سے ملاقات کے دوران کہا: علماء کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر کر لے گی تو یہ اُس کی بھول ہے۔
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رکنِ نظارت علامہ عقیل موسیٰ، مرکزی صدر سرفراز نقوی اور کراچی ڈویژن کے صدر علی اویس نے بزرگ عالم دین حجت الاسلام مرزا یوسف حسین سے ملاقات کی اور ان کو رہائی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں کراچی سمیت ملکی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ علماء کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر کر لے گی تو یہ اُس کی بھول ہے۔

سرفراز نقوی نے علامہ مرزا یوسف حسین کی ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ وحدت کا درس دیا ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو علامہ مرزا یوسف نے ہمیشہ اُس میں اپنا اولین کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے گناہوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایسے لوگوں کو گرفتار کرے جو پابندیوں کے بعد بھی کھلے عام جلسے اور ریلیاں نکال رہے ہیں۔

ملاقات میں علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ قید و بند کی سعوبتیں اور تکالیف ہمارے آئمہ کرام ؑ نے بھی برداشت کی ہیں اور ہم بھی ان کی راہ پر چلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عوام نے ان کی رہائی کے لیے کوششیں کیں اور دعائیں کی اُس پر لوگوں کے مشکور ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬