26 November 2016 - 13:54
News ID: 424710
فونت
پشاور پاکستان:
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حاجی عدیل نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا اور ہمیشہ آپ کا دامن بھی کرپشن جیسے ناسور سے پاک رہا، حاجی عدیل اور ان کی جماعت نے دہشتگردی کیخلاف بھرپور آواز بلند کی، ان کے انتقال سے پاکستان ایک باکردار سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالحسین، سیکرٹری سیاسیات قاسم رضا، پشاور کے سیکرٹری جنرل سلامت علی جعفری، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا مرتضٰی عابدی اور علاقہ بنگش سے مولانا سرفراز علی مہدوی آپ کے ساتھ تھے ۔

وفد نے اے این پی کے مرحوم رہنما کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ا

س موقع پر علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ حاجی عدیل نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا اور ہمیشہ آپ کا دامن بھی کرپشن جیسے ناسور سے پاک رہا، حاجی عدیل اور ان کی جماعت نے دہشتگردی کیخلاف بھرپور آواز بلند کی، ان کے انتقال سے پاکستان ایک باکردار سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬