26 November 2016 - 13:46
News ID: 424708
فونت
خواجہ حمید الدین سیالوی:
سرگودہا میں عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارا مذہبی واخلاقی فریضہ ہے، سعودی عرب اور پاکستان میں روحانی اور اسلامی بھائی چارے کا تعلق ہے۔
اتحاد اسلامی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے سرگودہا میں عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارا مذہبی واخلاقی فریضہ ہے، سعودی عرب اور پاکستان میں روحانی اور اسلامی بھائی چارے کا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام باہمی اختلافات کو بھلا کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اس لئے وہ گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے، ایل او سی پر بھارت کی جارحیت عالمی برادری کی آزادی کشمیر تحریک سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاک فوج کے بہادر جوانوں پر فخر ہے، جنرل راحیل شریف نے ملکی دفاع نا قابل تسخیر بنا دیا ہے، نون لیگی حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث دہشت گردی کا عفریت دم توڑ چکا ہے۔

خواجہ شمس العارفینؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬